آئی سی سی غوری گارڈن میں سرمایہ کاری کرنے والے افتخار بھٹی نے اسلام آباد کیرئیر کالج غوری گارڈن کا دورہ کیا

اسلام آباد :سوئیٹزر لینڈ (Switzerland ) سے آئے ہوئے آئی سی سی غوری گارڈن میں سرمایہ کاری کرنے والے رکن محمد افتخار احمد بھٹی نے اسلام آباد کیرئیر کالج غوری گارڈن کا دورہ کیا۔. ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر نے انکو کمپیوٹر اورسائنس لیبارٹریز ،لائبریری ، جدید مونٹیسوری سیکشن ،رومز اور اسمبلی کی جگہ کا دورہ کروایا۔
انکو کالج کی تعلیمی حکمت عملی اور منصوبہ بندی پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اگلے سال انٹرمیڈیٹ کے لئے کالج کی بلڈنگ علیحدہ کر لیں گے۔ہم نے سلیپنگ شئیر ہولڈنگ سسٹم کا کمپیوٹرائز ریکارڈ مرتب کر لیا ہے۔غوری گارڈن میں نجی تعلیمی سیکٹر ترقی کر رہا ہے۔ آئی سی سی کی بلڈنگ میں صبح کو کالج،شام کو ٹیوشن اکیڈمی،سکور انٹری ٹسٹ تیاری کلاسز،ڈیجیٹل سکلز پروگرامز اور سپوکن انگلش کے پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔
پہلے سال پلے گروپ سے نویں جماعت میں اچھے داخلے ہوئے ہیں۔اگست میں پلے گروپ سے گیارہویں جماعت میں داخلوں کے لئے فارم جارہے ہیں۔فل اکیڈمی چلا رہے ہیں۔جس میں چھٹی سے بارہویں تک تمام مضامین پڑھائے جا رہے ہیں۔اکیڈمی میں داخلوں کا تسلی بخش رحجان ہے۔محمد افتخار احمد بھٹی نے کہا کہ غوری گارڈن کیمپس میں بہترین تعلیمی سہولیات دیکھر خوشی ہوئی۔اس موقع پر سی ای او اسلام آباد کیرئیر کالجز پرائیویٹ لمیٹڈ جاوید انتظار، غوری گارڈن کالج کے پرنسپل افراز عباسی بھی موجود تھے۔