اسلام آباد:چین کے ڈپٹی سفیر اور سی پیک کے نائب سربراہ لی جان ژا کی سینٹر رحمان ملک سے ملاقات،دونوں رہنماؤں نے پاک چائینہ تعلقات سمیت موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔جمعہ کو پاکستان میں چین کے نائب سفیر لی جان ژا نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین سینٹر رحمان ملک سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔لی جان ژا نے سینیٹر رحمان ملک کو عید کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سینیٹر رحمان ملک اور لی جان ژا نے پاک چائینہ تعلقات سمیت موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔سینٹر رحمان ملک نے کہا کہ سی پیک علاقائی ترقی اور امن و امان کا ضامن ہے۔ یہ منصوبہ ان شاء اللہ روز بروز ترقی کریگا اور پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا دونوں ممالک سی پیک کی کامیابی اور تکمیل کا عزم رکھتے ہیں۔پاک چین تعلقات مثالی ہے جس پر دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کو فخر ہے۔
Related Posts

برٹنی اسپئیرز والد کی سرپرستی سے تنگ، عدالت سے ختم کرنے کی درخواست
- Rizwan Malik
- August 19, 2020
- 0
معروف امریکی پاپ گلوکارہ، اداکارہ، رقاصہ، سماجی رہنما اور پروڈیوسر برٹنی اسپیئرز نے امریکی عدالت کو استدعا کی ہے کہ اب ان کے والد کو […]

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں ٹھن گئی
- Rizwan Malik
- September 15, 2024
- 0
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت اور بیرسٹر گوہر کو پارٹی چئیرمین تسلیم کیا، فیصلے پر فوری عمل کرے تاخیر کے سنگین […]
عوامی مسائل کے حل کے لئے جی تھرٹین یونائٹیڈ کے نام سے تنظیم کا قیام
- Rizwan Malik
- August 5, 2021
- 0
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹرجی تھرٹین کے رہائشیوں نے عوامی مسائل کے حل اور مکینوں کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوششوں کو […]
