
اسلام آباد:پا کستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیاہے۔پانچ ماہ بعد پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالا گیا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت ، ترکی، مالدیپ سمیت دیگر ممالک کو بھی ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔اب پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کو ہوٹل میں دس دن تک قرنطینہ نہیں کرنا پڑھے گا۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ خوشی ہے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے برطانوی ٹرانسپورٹ سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ریڈ لسٹ سے باہر آنے کے فیصلے کا اطلاق 23 ستمبر سے ہوگا، بین الاقوامی سفر کے لیے 4 اکتوبر سے نیا نظام متعارف کروارہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائی رسک ممالک سے آنے والے مسافروں کو بدستور ہوٹل میں 10 روزہ قرنطینہ کرنا ہوگا۔



