افغانستان کے مرکزی بینک کی عوام سے مقامی کرنسی استعمال کرنے کی اپیل


کابل(شِنہوا)افغانستان کے مرکزی بینک "دا افغانستان بینک”(ڈی اے بی) نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ لین دین میں مقامی کرنسی استعمال کریں اور غیر ملکی کرنسیوں کے استعمال سے گریز کریں۔بینک نے سوشل میڈیا اکانٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ دا افغانستان بینک قانون کے آرٹیکل 33 کے مطابق افغانستان کی کرنسی اور اس کی مالیاتی اکائی "افغانی” ہے۔ لہذا تمام افغان شہریوں ، حکومتی اور نجی اداروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ معاشی نمو کو بہتر بنانے کیلئے اپنے معاہدوں، لین دین اور کاروبار میں "افغانی” کا استعمال کریں۔یہ اعلان افغانستان کے کچھ صوبوں میں امریکی ڈالر ، ایرانی ر یال،اور پاکستانی روپیہ سمیت غیر ملکی کرنسیوں کے بڑھتے ہوئے استعمال پر سامنے آیا ہے۔