مسلم لیگ ن میں گروپنگ شروع جاوید لطیف نے شوکاز نوٹس کا جواب دینے فیصلہ کر لیا

نواز شریف سے کہہ کر شہباز شریف نے جاوید لطیف کو شو کاز نوٹس دلوایا چوہدری نثار کے خلاف بھی جاوید لطیف نے باتیں کیں

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ((ایم این اے) میاں جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے لئے پارٹی صدر شہباز شریف نے خود پارٹی قائد نواز شریف سے بات کی تھی۔جاوید لطیف کے خلاف کارروائی کے لئے پارٹی کے بعض رہنماوں کا دبا ئوبھی تھا۔ن لیگ میں جاوید لطیف اور بعض دیگر رہنماں کے درمیان کشیدگی کا معاملہ نظر آرہا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ کشیدگی پہلے سے چلی آ رہی ہے کہ پارٹی میں بیانیہ کس کا چلے گا، 2018 کے وسط میں بھی جاوید لطیف کا بعض سینئر رہنماں سے اس بات پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار، نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بات کرتے ہیں لیکن پھر بھی یہ لوگ انہیں بلا کر ملتے ہیں۔ذرائع کے مطابق جاوید لطیف اب شوکاز نوٹس کا جواب بھرپور انداز سے دینے کی تیاری میں ہیں لیکن وہ نواز شریف کی رہنمائی چاہتے ہیں کہ کہیں ان کے جواب سے پارٹی میں مزید کشیدگی نہ بڑھ جائے۔اگر جاوید لطیف کا جواب مفصل ہوا تو اس میں خواجہ آصف اور رانا تنویر کے بیانات کا حوالہ بھی شامل ہو سکتا ہے۔