احتجاج کی قیادت تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی،تحریک کشمیر اٹلی کے صدر محمود شریف اور تحریک کشمیر سوئیز لینڈ کے صدر چودھری اعجاز احمد طاہرمشترکہ طور پر کریں گے

اسلام آباد: بھارتی حکومت کی جانب سے حریت رہنماء سید حریت علی گیلانی کی جبری تدفین کے خلاف تحریک کشمیر برطانیہ اور یورپ کے زیراہمتام آج 24 ستمبر بروز جمعہ کو سوئیزر لینڈ میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے دفتر کے سامنے احتجاج ہوگا۔ احتجاج کی قیادت تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی،تحریک کشمیر اٹلی کے صدر محمود شریف اور تحریک کشمیر سوئیز لینڈ کے صدر چودھری اعجاز احمد طاہرمشترکہ طور پر کریں گے۔احتجاج میں یورپ ، برطانیہ اور سوئیز لینڈ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری شرکت کریں گے اور بھارت کے اس ظالمانی اقدام کے خلاف احتجاج کریں گے۔

