میانوالی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتال میں سیکورٹی گارڈ کا غریب خاتون مریض پر تھپڑوں کی بارش

 

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی

ڈی ایچ کیومیانوالی کےڈائیگناسٹک سنٹر میں تعینات سیکیورٹی گارڈنےعلاج کیلیے آئی غریب خاتون پرتھپڑوں کی بارش کردی مظلوم خاتون چیختی رہی لیکن ظالم سیکیورٹی گارڈ کورحم نہ آیامارنے کےبعدخاتون کوایک کمرے میں بندکردیا۔

تفصیلات کیمطابق ڈی ایچ کیوہسپتال کےڈائیگناسٹک سنٹر پرنواحی علاقے سے آنیوالی غریب خاتون جواپنےدردکامداواکرنے ہسپتال آئی تھی کہ ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈ سمیع اللہ نےآکراسے اٹھایااوراس پربےرحمی سے تھپڑوں کی بارش کردی اس واقعے کودیکھ کردیگرمریض بھی خوفزدہ ھوگئے۔سیکیورٹی گارڈنےخاتون کوایک گھنٹے تک حبس بےجامیں رکھابعدمیں اعلی حکام کی مداخلت پرخاتون کورہاکیاگیا۔
اطلاع ملی ھے کہ یہ خبرعام ھونےپرسیکیورٹی گارڈ کومعطل کردیاگیاھے اوراسکے خلاف تحقیقات کاآغازکردیاگیاھے اس واقعے سے عوام میں شدیدغم وغصے کی لہرپائی جاتی ھے شہریوں کوحیرت ھے کہ لوگ ہسپتال میں علاج کی غرض سے جاتے ھیں سیکیورٹی گارڈ کےرویہ سے لوگ خوفزدہ ھوگئے ھیں ۔شہریوں نےیہ بھی مطالبہ کیاھے کہ ایسے سیکیورٹی گارڈزکوہسپتال سے فارغ کیاجائے ۔