مستقل وائس چانسلر نہ ہونے کی وجہ سے وفاقی اردو یونیورسٹی میں شدید انتظامی بحران کا شکار

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) سابقہ قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے نے جاتے ہوئے آخری روز رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم کو عہدے سے ہٹا کر چودھری محمد صدیق کو رجسٹرار تعینات کردیا ۔ سابق رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم نے چارج چھوڑنے سے انکار کر دیا اور رجسٹرار و وائس چانسلر آفس پر قبضہ کر لیا ۔ اس وقت اردو یونیورسٹی میں بیک وقت دو رجسٹرار ہیں جبکہ ماتحت ملازمین پریشان ہیں کہ کس کے احکامات پہ عمل کیا جائے ۔ تمام صورت حال میں اسلام آباد کیمپس کے ملازمین کی تنخواہیں روک کی گئی ہے اور فنڈز کی عدم دستیابی کا بہانہ کیا جا رہا ہے جبکہ کراچی کیمپس کے ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی کردی گئی ہے ۔ اردو یونیورسٹی اسلام آباد کے ملازمین نے صدر پاکستان جو یونیورسٹی کے چانسلر ہیں سے ضورت کا نوٹس لینے اور بحران کے حل کی اپیل کی ہے۔