میانوالی عبدالقیوم خان نیازی
میانوالی /ہسپتال میں خاتون پرتشددکرنے والےسیکیورٹی گارڈ کوگرفتارکرلیاگیامقدمہ درج
ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے ڈائیگناسٹک سنٹر میں سیکورٹی گارڈ کا خاتون پر تشدد کا سخت نوٹس لے لیا سیکورٹی گارڈ کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے ملزم گرفتار کر لیا گیا
آج صبح ڈائیگناسٹک سنٹر میانوالی میں شمیم بی بی دختر فلکشیر نامی مریضہ پر ہسپتال میں سیکورٹی گارڈ سمیع اللہ خان ولد یوسف خان سکنہ شہباز خیل نے تشدد کیا ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ نمبر 550/17بجرم 354/342ت پ درج کرکے ایس ایچ او سٹی عمران یعقوب کو ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے رات 8 بجے تک ٹاسک دیا تھا جس پر ایس ایچ او سٹی نے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔




