میلاد منانا باعث رحمت و برکت ہے،تصور اقبال


راولپنڈی :میلاد منانا باعث رحمت و برکت ہے جلوس عید میلاد النبیۖ پر سیکورٹی بہترین انتظامات کریں گے ان خیالات کا اظہار ایس پی پو ٹھوہار تصور اقبال نے ایس پی آفس میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ۖ کے لئے میلاد کمیٹیوں کے رضا کاروں سے مل کرسیکورٹی کے انتظامات کریں گے میلا د کمیٹیاں کوشش کریںکہ جلو س بروقت ختم ہو ں۔ جلوس میں اسلحہ لے کر شامل نہ ہوں غیر شرعی خرافات سے بچا جائے اسوۂ حسنہ کو اپنا یا جائے اجلاس میںمرکزی جلو س میلاد کمیٹی کے صدرسید قاسم حسنین ،محمد عامر صدیقی،علامہ ظہور الہٰی قادری و دیگر مراکزکے عہدیداران شریک تھے۔