اٹالین سفیر کی سینٹر وسیم شہزاد ملک سے ملاقات

AMBASSADOR OF ITALY, MR. ANDREAS FERRARESE CALLED ON LEADER OF THE HOUSE IN THE SENATE, DR. SHAHZAD WASEEM IN ISLAMABAD AND EXCHANGED VIEWS ON MATTERS OF MUTUAL INTERESTS ON NOVEMBER 18, 2021.

اسلا م آباد(نیوزرپور)سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم سے اٹلی کے سفیرآندریاس فیراریس نے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔اٹلی کے سفیر نے قائد ایوان کو اٹلی کی سیاسی قیادت اور پارلیمان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون اور ادارہ جاتی معاونت پر زور دیا گیا۔ قائد ایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اد اور پارلیمانی و تجارتی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے سے عوامی سطح پر روابط کو تقویت ملے گی۔ قائد ایوان سینیٹ نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری کی مدد سے مسائل کے حل میں مدد ملتی ہے۔ قائد ایوان سینیٹ نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ایک تاریخی اجلاس تھا جس میں تاریخ ساز قانون سازی کی گئی اورووٹ کے حق کا بیرون ملک پاکستانیوں کادیرینہ مطالبہ پورا ہوا۔دنیا بھر میں مختلف ملکوں میں مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اوربیرون ملک مقیم پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔ قائد ایوان سینیٹ نے کہا کہ ایک لاکھ پچاس ہزار پاکستانی اٹلی میں رہائش پذیر ہیں۔ اٹلی میں رہائش پذیر پاکستانی اٹلی اور پاکستان دونوں کی ترقی و خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی میں مقیم پاکستانی 600 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ پاکستان بھیج رہے ہیں۔جی ایس پی پلس کے سلسلے میں اٹلی کی جانب سے دی جانے حمایت پر شکر گزار ہیں۔ قائدا یوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر وسیم شہزاد نے کہا کہ تجارتی حجم کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تجارت و سرمایہ کاری کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اٹلی کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ اٹلی کو یورپی ممالک میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ اٹلی کے سفیر نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ان سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے گا۔ اطالوی سفیرنے افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا اور انسانی بنیادوں پر دی جانے والی امداد پر امن و امان کے قیام کے حوالے سے حکومت پاکستان کے کردار کو سراہا۔قائد ایوان سینیٹ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور ترقی کے لئے کوشاں ہے اورپاکستان خطے میں امن کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے ماحولیات کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی ماحول دوست پالیسیوں کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔ اطالوی سفیر نے کہا کہ اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اٹلی کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے اورپاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔