آسٹریلوی کرکٹرز کا جوتے میں شراب پینے کا جشن، شعیب اختر نے وجہ بتادی


اسلام آباد:آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کو شکست دیکر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی۔آسٹریلوی کھلاڑیوں نے ورلڈکپ جیتنے کے بعد ڈریسنگ روم میں میتھیو ویڈ کے جوتے میں بیئر پی کر جشن منایا ۔سوشل میڈیا پر آسٹریلوی کرکٹرز کے اس منفرد جشن منانے کے طریقے پر صارفین حیران ہوئے وہیں پاکستان ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔شعیب اختر نے کہا کہ ‘یہ جشن منانے کا ناگوار طریقہ نہیں’؟

https://twitter.com/i/status/1460239211454423043
واضح رہے کہ آسٹریلیا میں جوتے میں شراب ڈال کر پینا کامیابی کا جشن منانے کا ایک خاص طریقہ ہے جو کافی عرصے سے چلا آرہا ہے۔ورلڈ کپ جیتنے کے بعد آسٹریلوی کرکٹرز نے جوتے میں بیئر کیوں نوش کیا؟
آسٹریلیا میں جشن منانے کے اس طریقے کو DOING A SHOEY کہا جاتا ہے۔ جشن منانے کے اس طریقے کو آسٹریلوی فارمولا ون ڈرائیور ڈینیئل ریکارڈو نے دنیا بھر میں مشہور کیا البتہ یہ آسٹریلیا میں پہلے سے ہی مقبول تھا۔2016 کے جرمن گراں پری ریس میں فتح کے بعد ڈینیئل نے پہلی بار پوڈیم پر کھڑے ہوکر جوتے میں شراب ڈال کر پیا جس کے بعد دنیا کی توجہ اس جانب مبذول ہوئی۔