لاہور…نورالعارفین.
ایم پی اے چوہدری شہباز احمد کا چائینہ سکیم سپورٹس کمپلکس کا دورہ.
ایم پی اے چوہدری شہباز احمد کا چائینہ سکیم سپورٹس کمپلکس کا دورہ، چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے چار ماہ کی مدت میں پروجیکٹ مکمل کیا جائے گا۔ ایم پی اے چوہدری شہباز احمد کا کہنا تھا کہ چائینہ سکیم سپورٹس کمپلیکس 23 کینال آراضی پر مشتمل ہوگا، جو 40 کروڑ روپے کی لاگت سے چار ماہ کی مدت میں تعمیر کیا جائے گا۔ چوہدری شہباز احمد کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے لیے سپورٹس کمپلیکس میں باسکٹ بال، بیڈمنٹن، سکواش، جم، سومنگ پول اور ٹینس سمیت دیگر کھیلیں شامل ہونگی۔ دورہ کے موقع پر ایم پی اے چوہدری شہباز احمد نے بتایا کہ چائینہ سکیم اور اس سے محلقہ آبادی اس سے مستفید ہو سکیں گے۔


