
راولپنڈی:حکمرانوں نے ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی کرکے غریب کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے نہ رکنے والی مہنگائی ملک کو معاشی بد حالی کی طرف لے کر جا رہی ہے پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نا اہل اور اناڑی ہے نا لائق حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی راولپنڈی شہر کے صدر بابر سلطان جدون نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کال پر پریس کلب لیاقت باغ راولپنڈی کے باہر مہنگائی کے خلاف احتجای مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرے میں ملک خالد نواز بوبی، راجہ الطاف، ناصر میر، ملک قاسم ادریس، توقیر عباسی،ذولفقار احسن، ملک آصف اکبر،،آغا ثاقب ریاض،طارق وحید بٹ، نوید کنول، ندیم اعوان، حمید گل درانی، نذر شاہ، عابد شاہ، ، امجد بٹ،راجہ ظہیر، سعید اخترپیا، راجہ پرویز، راجہ خورشید، شیخ امتیاز، عبدالرحمن توکلی ، ملک ندیم، محمود پہلوان اور دیگر کارکنوں کی بڑی تعدا موجود تھی۔ پارٹی رہنماں نے ن لیگ کے طلال چوہدری کی طرف سے پارٹی قیادت کے خلاف بد زبانی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ حقیقی طور پر آمریت کی پیداوار ہے جسے پیپلز پارٹی کی پنجاب میں مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی ۔


