
اسلام آباد:سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت بلوچستان میں جاری منصوبوں سے خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری سے بلوچستان میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ سے بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔




