پچیس سال سے پانی کی سپلائی سے محروم جی ٹین فور کی گلیوں کو پانی کی سپلائی شروع

چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی ھدایت پر فیلڈ کمانڈر سردار خان زمری صاحب کا کمانڈو ایکشن
اسلام آباد:پچیس سالوں سے وفاقی دارالحکومت کے قلب میں واقع سیکٹر کی سٹریٹس کے سینکڑوں شہری پانی کی سپلائی سے محروم تھے مگر ہفتہ کو انھیں پانی کی اتنی سپلائی ملنا شروع ہو گئی کہ انکے دل خوشی سے باغ باغ ہو گئے.تفصیلات کے مطابق جی ٹین فور کی سوآں روڈ، اس سے ملحق سٹریٹ نمبر 48 اور دیگر ملحقہ گلیوں کے رہائشی پچھلے پچیس سالوں سے پانی کی سپلائی سے محروم تھے. انھوں نے سرتوڑ کوششیں کیں مگر انکی مشکلات دور نہ ہوئی. سی ڈی اے واٹر مینیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کا چارج سنبھالنے کے بعد فیلڈ کمانڈر سردار خان زمری نے چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی ھدایت پر ان سٹریٹس کی واٹر سپلائی لائین کا جائزہ لیا اور پورے ایشو پہ اعلی سطح پہ اپنی نگرانی میں دیکھا. بذات خود بھی ان گلیوں کا وزٹ کر کے معاملات چیک کئے اور پھر کام شروع کر دیا گیا. پراجیکٹ کے لیے فنڈز کی منظوری سے لیکر تمام فیزز کو اپنی خصوصی نگرانی میں مکمل کروایا اور بالآخر 6 دسمبر 2021 کو ان سٹریٹس کی واٹر سپلائی کے لئے پراجیکٹ پہ کام شروع کر دیا گیا اور الحمدللہ ان سٹریٹس کی پانی کی سپلائی اب بحال ہو چکی ہے. ان سٹریٹس کے رہائشیوں نے پیج انتظامیہ لولی جی ٹین فور سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جب صبح پانی کی سپلائی انکے گھروں میں آئی تو انھیں یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ یہ واقعی حقیقت ہے. یہ سب ایک خواب سا لگتا ہے. سب رہائشی بہت خوش ہیں اور دل کی گہرائیوں سے فیلڈ کمانڈر سردار خان زمری اور، چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔