راولپنڈی (نیوزرپورٹر ) اللہ کی اطاعت قلبی سکون و اطمینان کاذریعہ ہے ،زندگی کا سکون سادگی ،قناعت پسندی میں ہے ،اسوہ حسنہ کی پیروی دنیا وآخرت میں کامیابی کا زینہ ہے ،اللہ کا ہم پر خاص کرم و احسان ہے جس نے ایک بار پھر رحمتوں ،برکتوںبھرا مہینہ ہمیں رمضان عطا کیا ۔محض نماز ،روزہ ہی عبادت نہیں،اشیائے خوردونوش کوملاوٹ سے پاک رکھنا،ذخیرہ اندوزی سے بچنا ،مال کو ارزاں قیمتوں میں بیچنا ،صارف کے حقوق کا خاص خیال رکھنا ،کسی عبادت سے کم نہیں۔
ان خیالات کا اظہاعامر صدیقی نے صارفین کے حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے کیا عامرصدیقی نے کہا کہ غربت ،مہنگائی و بیروزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ادویات،اشیائے خوردونوش،دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،آئی ایم ایف مطالبات پہ پیٹرولیم مصنوعات،بجلی وگیس کی قیمتوں اور موصول بلز نے عوام کی تو نیندیں ہی اڑادیں ہیں،ماہ رمضان میں بھی عام مارکیٹ میں اشیائے خودونوش کی قیمتوں میں کمی نہ آنا افسوسناک ہے حکمران و بیوروکریسی دفاتر میں بیٹھنے کے بجائے اگر ہول سیل مارکیٹ کے ریٹ چیک کریںتو قیمتوں میں استحکام اور مہنگائی پہ کنٹرول ممکن ہے۔



