ماضی کے رومانٹک ہیرو معمر رانا کی بیٹی نے پرانے دوست سے منگنی کر لی

ریا معمر رانا فیشن و میک اپ آرٹسٹ ہیں


لاہور :
ماضی کے معروف رومانٹک ہیرو معمار رانا کی بڑی صاحبزادی ریا معمر رانا نے پرانے دوست سے منگی ۔ تقریب میں اہم شوبز اور فیشن شخصیات کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگادیے۔
یا معمر رانا نے دو جنوری کو اپنی منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی شروع کرنے کی تصدیق کی انہوں نے منگیتر سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں مگر انہیں اپنا دیرینہ دوست اور ساتھی قرار دیا۔
منگنی کے موقع پر ریا معمر رانا نے فیشن برانڈ لام کا لباس زیب تن کیا اور فیشن ہاوس نے بھی ان کی منگنی کی تصاویر شیئر کیں۔
منگنی کی تقریب میں ماضی کی مقبول شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی اور انہوں نے بھی تقریب کی تصاویر شیئر کیں۔
ریا معمر رانا کی منگنی میں اداکارہ ریما خان اور ان کے شوہر ڈاکٹر شہاب الدین طارق نے بھی شرکت کی جب کہ اداکار ریمبو اور ان کی اہلیہ صاحبہ بھی شریک ہوئے۔منگنی کی تقریب میں اداکار سعود، جویریہ سعود اور دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں اور متعدد شخصیات نے معمر رانا کی بیٹی کی منگنی کی تصاویر بھی شیئر کیں۔اداکار کی اہلیہ مہناز معمر نے بھی بیٹی کی منگنی کی تصاویر انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیں، تاہم اداکار نے تصاویر شیئر نہیں کیں۔
معمر رانا کی بڑی صاحبزادی ریا معمر رانا فیشن اور میک اپ آرٹسٹ ہیں اور وہ اپنا اسٹوڈیو بھی چلاتی ہیں۔اداکار کی چھوٹی بیٹی رنایا رانا ابھی زیر تعلیم ہیں، تاہم وہ بھی شوبز اور فیشن میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
معمر رانا نے 1999 میں فلموں سے اداکاری کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے 4 درجن سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔فلموں کی کامیابی کے بعد معمر رانا نے چند ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کی اور انہوں نے اداکاری کے عوض متعدد ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں۔معمر رانا کا شمار 2000 کی دہائی کے رومانوی ہیروز میں ہوتا ہے، انہوں نے ریما اور صاحبہ سمیت اس دور کی مقبول اداکاراوں کے ہمراہ متعدد فلمیں کیں۔