
اسلام آباد:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے تمام پہلوں پر پالیسی ایک زبردست اقدام ہے
قومی سلامتی پالیسی کے اجرا کے موقع پرغیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے تمام پہلوں پر پالیسی ایک زبردست اقدام ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں قومی سلامتی پالیسی کے اجرا کی تقریب ہوئی جس میں وزیر اعظم عمران خان، وفاقی کابینہ کے ارکان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔اس موقع پر غیر رسمی گفتگو میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے تمام پہلوں پر پالیسی ایک زبردست اقدام ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملٹری سیکیورٹی قومی سلامتی کا ایک پہلو ہے اور یہ دستاویز قومی سلامتی کو یقینی بنانے میں مدد گار ہوگی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دی گئی تھی۔



