لاہور: انجینئر میاں محمد سلیم مرحوم کی بیوہ ،سینئر صحافی، کالم نگار اور نوائے وقت ملتان کے اسٹیشن ہیڈ میاں غفار احمد کی والدہ انتقال کر گئیں ، مرحومہ کو سینکٹروں سوگواران کی موجودگی میں گزشتہ روز بعد از نماز جمعہ سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحومہ جو کچھ عرصہ سے علیل چلی آرہی تھیںجمعرات کی شب لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جاملیں ۔ مرحومہ انجینئر میاں وقار، انجینئر میاں مدثر، ایکسین لاہور ڈویژن، پروفیسر ڈاکٹر حنان احمد، ڈاکٹر نائیلہ جاوید، ڈائریکٹر میڈیکل لاہور ڈویژن، پروفیسر ڈاکٹر نوشینہ سلیم، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن یونیورسٹی آف پنجاب، کی والدہ اور ڈاکٹر جاوید منیر ڈائریکٹر فارمیسی جناح ہسپتال اور انجینئر شاہد اقبال کی خوش دامن تھیں۔ان کی نماز جنازہ بعد از نماز جمعہ مسجد خلیل اللہ اوورسیز بلاک بی بحریہ ٹان میں ادا کی گئی۔ جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر نے شرکت کی۔
Related Posts
عمران خان صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی سے بھی ناراض بات چیت بند
- Rizwan Malik
- June 3, 2023
- 0
اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ناراض ہو گئے ہیں اور انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف […]

عدلیہ کی عزت اس کے اپنے ہاتھ میں، وقت آگیا ہے کہ تمام ادارے ملک کی خاطر اپنا محاسبہ کریں
- Rizwan Malik
- February 24, 2023
- 0
پنجاب اور خیبر پختون خوا میں انتخابات کی تاریخ کے تعین کے حوالے سے عدلیہ کا ازخود نوٹس اس کے گلے کی ہڈی بنتا جارہا […]

سی پیک کے تحت قائم ہونے والے چار خصوصی اقتصادی زون اور گوادر فری زون کسی بھی ملک کے سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کے لیے کھلے ہیں،اسد عمر
- Rizwan Malik
- October 23, 2021
- 0
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات کی ولسن سینٹر میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کا مستقبل ؟ کے موضوع پرمکالمہ کے شرکا […]
