
اسلام آباد۔راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)چکلالہ کینٹ بورڈ میں سردیوں میں بھی پانی کی کمی کا سامنا لوگو ں کیلئے درد سر بن گیا ہے ۔جہانگیر روڈ اورسرسید چوک میں ٹیوب ویل پرانے ہونے کے بعد ناکارہ ہوگئے ہیں ۔راشد شفیق اور چوہدری عدنان پی ٹی آئی کے ایم این اے اور ایم پی اے کے پا س اہل علاقہ متعدد بار جا چکے ہیں مگر دونوں نے تین سے سال سے جاری یہ مسئلہ حل نہ کیا ۔اہل علاقہ کے مطابق کنٹونمنٹ حکام کا موقف ہے کہ گیارہ نمبر ٹیوب ویل کا پانی زیر زمین نیچے چلاگیا ہے اور اس حوالے سے انجینئرنگ کے شعبہ نے نئے ٹیوب ویل کی سفارش کر دی ہے اور موقف اختیار کیاہے کہ اگر ایم این اے یا ایم پی اے فنڈز ریلیز کردیںتو ایک ہفتہ میں نیا ٹیوب ویل لگ سکتا ہے اور اس حوالے سے جگہ بھی ہمارے پاس موجودہے ۔گرمیوں میں یہ پانی کی قلت میں شدت آ جائے گی اور عوامی احتجاج میں اضافہ ہو سکتا ہے۔مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر اس مسئلہ حل کیا جائے تاکہ لوگ مسائل سے بچ سکیں۔بورڈ حکام ا موقف ہے کہ ان کے پاس نئے ٹیوب ویل کیلئے فندز نہیں ہیں ۔ مقامی کونسلرز کے پاس بھی ابھی اختیارات اورفنڈز نہیں اور وہ بھی ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے ہیں




