ماحولیاتی تحفظ اور اقتصادی ترقی دونوں لازم وملزوم ہیں شی جن پھنگ

چین معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور آلودگی کی روک تھام کے لئے بھی کوشاں ہیں
مچھلی پکڑنے کے لئے تالاب کو خشک کر دینا ترقی نہیں تباہی ہے ،صاف پانی اور سرسبز پہاڑ سونے اور چاندی کی طرح قیمتی ہیں

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین کو وسائل کی کمی اور ماحولیاتی انحطاط کی قیمت پر کبھی بھی معیشت کو ترقی نہیں دینی چاہیے اور نہ ہی ماحول کے تحفظ کیلئے ملک کو ترقی کی قربانی دینی چاہیے۔عالمی اقتصادی فورم 2022 کے ورچوئل اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے ماحولیات کی قیمت پر معاشی ترقی کو "مچھلی حاصل کرنے کیلئے تالاب کو خشک کرنا” اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے ترقی کی قربانی کو "مچھلی پکڑنے کیلئے درخت پر چڑھنا” قرار دیا۔
شی نے کہا کہ ہمارے اس فلسفے کی رہنمائی میں کہ "صاف پانی اور سرسبز پہاڑ سونے اور چاندی کی طرح قیمتی ہیں” چین اپنے پہاڑوں، دریاں، جنگلات، کھیتوں، جھیلوں، گھاس کے میدانوں اور صحراں کا مجموعی ماحولیاتی تحفظ اور ان کی منظم نگرانی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین ماحولیاتی نظام کے تحفظ، آلودگی کی روک تھام اور انسداد کو تیز کرنے اور اپنے لوگوں کے رہنے اور کام کرنے کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔