وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

صوبوں کو بھی سرکاری ملازمین کی اسی تناسب سے تنخواہیں بڑھانے کی سفارش


اسلام آباد:وزارت خزانہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیاہے۔ گریڈ 1 سے 19 کے ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیریٹی الانس دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈسپیریٹی الانٹس بنیادی تنخواہوں پر دیا جائے گا، جس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔
وزارت خزانہ کے مطابق ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری پر غور کیا جا رہا ہے، جو ملازمین لمبے عرصے سے ایک ہی گریڈ میں کام کر رہے ہیں، ان کی ترقی کے لیے سمری پر غور کیا جا رہا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق خیبر پختون خواہ کے ملازمین کی طرز پر ملازمین کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ اپریل تک ہوگا۔وزارتِ خزانہ کے مطابق پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارش پر ایڈہاک ریلیف اور الانس کو تنخواہوں میں ضم کرنے کا فیصلہ ہوگا۔
وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت کی صوبوں کو بھی سرکاری ملازمین کی اسی تناسب سے تنخواہیں بڑھانے کی سفارش کی ہے۔