
راولپنڈی: پیپلزپارٹی راولپنڈی کے سینئررہنما مظہر شاہ کی دعوت ولیمہ اور شادی کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں سید ظفر علی شاہ سابق سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، عبداللہ حمید گل چیئرمین تحریک جوانان پاکستان، الحاج فدا حسین بٹ، حاجی محمود حسین آف ماڈل ٹائون ہمک، کرنل (ر) سید احمد رضا، بریگیڈیئر(ر) ریاض احمد خان، کرنل سعید، میجر شفقت لطیف، میجر ذوالفقار، کرنل نعیم کیانی، حاجی انجم رفیق مغل، ایوب ناصر سینئر صحافی روزنامہ جنگ، الحاج سلیم اختر، محمد افضل خان ,چوہدری بابر حسین فوکل پرسن لال حویلی، علامہ سلیم حیدر، مولانا ظفر علی صابری، راجہ انجم حفیظ ایڈووکیٹ، سردار عبدالقیوم ایڈووکیٹ رہنما جماعت اسلامی، عمر کیانی ایڈووکیٹ کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر کے علمائے کرام، اعلیٰ سول و فوجی حکام اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے مبارکباد کاپیغام پہنچایا اور دلی طور پر نیک تمنائوں کااظہار کیا۔ کرنل(ر) سید احمد رضا، شفقت لطیف اور صوبیدار اسلم نے اعلیٰ حکام کی طرف سے گلدستہ اور مبارکباد کاپیغام دیا اور نیک تمنائوں کااظہار کیا۔



