
بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تین نئے سفراء کا تقرر کر دیا ہے۔چین کی اعلی مقننہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شیا چیان کی جگہ جمہوریہ انڈونیشیا میں لو کانگ کو سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ہی رولونگ کو جمہوریہ آئس لینڈ میں جن ژی جیان کی جگہ سفیر مقرر کیا گیا ہے۔شیاچیان کوچھنگ جیانگ ئی کی جگہ آسٹریلیا کے دولت مشترکہ میں سفیر مقرر کیا گیا ہے۔


