دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں تحفط بیت المقدس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں شیخ رشید احمد، مولانا سمیع الحق، لیاقت بلوچ جمشید دستی اور فلسطینی سفیر نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کے فلسطین کے مسئلے پر امریکہ کی سفارتی پالیسی ناکامی سے دوچار ہوئی پاکستان کے موجودہ حکمرانوں نے ملک کو انتہائی مقروض بنادیا نواز شریف کہتا تھا کے شیخ رشید ایک سیٹ کا لیڈر ہے اب پتہ چلا کے ایک سیٹ کیا ہوتی ہے
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کے تحفط بیت المقدس کانفرنس ملک کے دیگر شہروں میں بھی منعقد کرواہی جائے گی امریکہ بھارت اور اسرائیل سے پاکستان کی سرحدوں کو خطرہ ہے یہ ممالک افغانستان کو پاکستان کے خلاف استمال کرکے دہشت گردی کروارہے ہیں
تحفط بیت المقدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر ولید ابو علی کا کہنا تھا پاکستان کے ہوتے ہوئے ہم خود کو تنہا محسوس نہیں کرتے لیاقت باغ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماء لیاقت بلوچ اور جمشید دستی نے بھی شرکاء کانفرنس سے خطاب کیا



