چینی صدر کا فوج کے لئے قانون کے مطابق فرائض ادا کرنے پر زور

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے فوج کو قانون کے مطابق چلانے اور قومی دفاع اور عسکری شعبے میں قانون کی حکمرانی کو فروغ دینے پر زور دیاہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین،صدر شی نے ان خیالات کا اظہار 13ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے پانچویں اجلاس میں پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے وفود کے مکمل اجلاس میں کیا۔