تین وزراء 24 ارکان اسمبلی سمیت 33 اہم لوگ پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں، رمیش کمہار

کئی بار نشاندہی کی کہ گالم گلوچ والا کلچر درست نہیں لیکن وزیراعظم نے ہماری نہیں خوشامندیوں کی سنی


اسلام آباد:تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمہار نے دعوا کی اہے کہ تین وفاقی وزراء سمیت 33 اہم لوگ پی ٹی آئی چھوڑ کر دیگر جماعتوں سے اپنے معاملات طے کر چکے ہیں ۔خیال رہے کہ رمیش کمار کی جانب سے یہ دعوی ایسے وقت سامنے آیا ہے جب وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے تیاریاں جاری ہیں اور سندھ ہاس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 24 کے قریب ایم این اے بھی موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی رمیش کماربھی سندھ ہاس میں موجود ہیں۔
ایک انٹرویو میں رمیش کمار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے33 لوگ مختلف پارٹیوں سے معاملات طے کرچکے ہیں، ان 33 لوگوں میں پی ٹی آئی کے3 وزرا بھی شامل ہیں، سندھ ہائو س میں اس وقت پی ٹی آئی کے24 ارکان موجود ہیں۔
رمیش کمار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ،ق لیگ اور باپ پارٹی اپنے طور پر فیصلہ کریں، اہم ایشو یہ ہے کہ یہ گالی گلوچ والا کلچر ہم نے کبھی نہیں دیکھا ، ہمیشہ نشاندہی کی کہ یہ چیز غلط ہے ،لیکن وزیراعظم نے نظر انداز کیا، ہمیشہ خوشامد کرنے والوں کی بات سنی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس نہج پر آگیا ہے کہ تنہا اور معاشی طور پر پیچھے ہوگیا ہے، وزیراعظم ایوان کا اعتماد کھوچکے، بہتر ہوگا کہ وزیراعظم استعفی دیدیں اور نیا وزیر اعظم او آئی سی اجلاس میں قیادت کرے۔
دوسری طرف تحریک انصاف کے ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے ایم این اے راجہ ریاض جو اس وقت سندھ ہائوس میں موجود ہیں انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت تحریک انصاف کے 24 ارکان اسمبلی سندھ ہائوس میں موجود ہیں جو وزیراعظم کے خلاف ووٹ دیں گے۔