امریکہ غیر ذمہ داری سے افغانستان کو بحران میں چھوڑ کر نکلا جس سے سیکورٹی مسائل پیدا ہوئے
امریکہ فوری طور پر افغانستان کے منجمد اثاثوں ریلیز اور مختلف یکطرفہ پابندیوں کا خاتمہ کرے

بیجنگ(شِنہوا)چین افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس کے انعقاد کے لیے تیاری کر رہا ہے،چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک افغانستان میں پائیدار استحکام اور سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ امریکہ افغان عوام کو سنگین انسانی بحران میں چھوڑ کر افغانستان سے غیر ذمہ داری کے ساتھ نکلا ہے جس سے علاقائی استحکام کے لیے بہت زیادہ سیکورٹی چیلنجز پیدا ہوئے ہیں۔
وانگ نے کہا کہ افغانستان میں فوری ترجیحات انسانی امداد کی ہر ممکن جلد فراہمی ہے، انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اپنے ملک میں افغانستان کے منجمد اثاثوں کو ریلیز اور مختلف یکطرفہ پابندیوں کا خاتمہ کرے۔
وانگ کے مطابق، امریکہ کو افغان عوام کے اثاثے غیر مشروط طور پر واپس کرنے چاہئیں تاکہ لوگوں کومزید نقصان سے بچایا جاسکے۔



