
اسلام باد (نیوزرپورٹر ) سینئیر رہنما عامر مغل نے اپنے گھر مغل ہاوس جھنگی سیداں میں یوم پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں علی نواز اعوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ عامر مغل اور علی اعوان نے پرچم کشائی کی۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے کیک کاٹا اور تقریب سے خطاب کیا۔ عامر مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ 1940 کو قائد اعظم محمد علی جناح نے جسطرح قرارداد پاکستان پیش کی اس وقت کی سامراجی طاقتوں کو شکست دے کر برصغیر کی عوام کوکلمے کے جھنڈے تلے جمع کیا اورایک نئی مملکت خداد پاکستان کی بنیاد رکھی آ ج پھر تمام ملکی اور غیر ملکی باطل قوتیں ملکر عمران خان کو عالمی سطح پر ناموس رسالت کا مقدمہ کامیابی سے پیش کرنے، امریکہ اور یورپی یونین کو ایبسلوٹلی ناٹ کہنے اور آ زاد خارجہ پالیسی کی تشکیل اور انڈین حملے کے بدلے میں اس کے دو جہاز گرانے کی پاداش میں چند ضمیر فروشوں سے ملکر اقتدار سے محروم کرنے کے درپے ہیں لیکن 27 مارچ کو عوام کا سمندر ان سب کو اپنے ساتھ بہا لے جائے گا۔ اس موقعہ پر علی اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا واحد جرم اسرائیل کو تسلیم نہ کرنا، ناموس رسالت کا تحفظ، امریکی اور یورپی دباو کو نہ قبول کرنا، انڈیا کو منہ توڑ جواب دینا اور کرونا وبا کا بہترین طریقے سے مقابلہ کرنا ہے۔ علی اعوان نے کہا آپ سب 27 کے جلسہ میں شامل ہو کر ثابت کریں کہ اسلام باد ہمیشہ کی طرح تحریک انصاف کا قلعہ ہے اور قلعہ رہے گا۔ علی اعوان نے کہا کہ عامر مغل تحریک انصاف کو ہمیشہ فرنٹ سے لیڈ کرتا ہے اور گزشتہ پندرہ سال سے پی ٹی ء اسلام باد کا سب سے محنتی ورکر ہے۔ 2014 کا دھرنا ہو یا2013 اور 2018 کے جنرل الیکشن، عامر مغل کا ہمیشہ PTI کی جیت میں کلیدی کردار رہا ہے۔ اور 27 کے جلسہ میں اسلام آ بادکے ہر کونے سے عامر مغل کی قیادت میں کارکنان شرکت کریں گے.


