چین بین الاقوامی تعلقات کے تنازعات کے لیے لیگل ٹولز تیار کرے گا

چینی وزیر اعظم اورکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن لی کھ چھیانگ ، دارالحکومت بیجنگ میں 13ویں  نیشنل پیپلز کانگریس کے پانچویں اجلاس میں گوانگ شی ژوانگ خود اختیار علاقے کے قانون سازوں کے ساتھ  مصروف بحث ہیں۔(شِنہوا) 

بیجنگ(شِنہوا) چین کی نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے تنازعات کے حل لیے قانونی ٹولز تیار کرے گی، اور بین الاقوامی سطح پر ملک کے موقف کوپیش کرنے کے لیے قانونی ذرائع بروئے کار لائے گی۔این پی سی کی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑے سیاسی اصولوں اور اہم مسائل پر ہمیں ثابت قدم رہنا چاہیے۔
13ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے جاری پانچویں اجلاس میں غور و خوض کے لیے پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قانونی ٹول کٹ کو اپ گریڈ اور خارجہ امور سے متعلق قوانین اور ضوابط کا ایک مکمل نظام تیارکیاجائے گا۔