
اسلام آباد:وزیراعظم ہائوس میں اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی اور وہ بے ہوش ہو گئے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حماد اظہر وزیراعظم ہاس میں بے ہوش ہو گئے، وفاقی وزیر روزے کے باعث پانی کی کمی سے بے ہوش ہوئے۔ 41 سالہ حماد اظہر کو وزیراعظم ہاس میں طبی امداد دی گئی۔
تاہم کچھ دیر بعد حماد اظہر نے اپنی ناساز طبیعت کے حوالے سے خود بتادیا۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میرے بیہوش ہونے کی خبر درست نہیں تھی، روزے کی وجہ سے چند منٹ کے لیے چکر محسوس ہوئے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اب الحمدللہ بلکل ٹھیک ہوں۔ تمام دوستوں کی نیک خواہشات اور دعائوں کا بیحد شکریہ۔


