ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کا شہباز شریف کو وزیراعظم تسلیم کرنے سے انکار

میرے وزیراعظم عمران خان ہیں استعفیٰ بھی نہیں دوں گا ، نیاز اللہ نیازی

اسلام آباد:ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے میاں محمد شہباز شریف کو اپنا وزیراعظم ماننے سے انکار کر دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے وزیراعظم عمران خان ہیںنیازاللہ نیازی نے شہباز شریف کو وزیراعظم تسلیم کرنے سے انکار کردیا لیکن وہ استعفیٰ دینے پر بھی آمادہ نہیں ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیازاللہ نیازی کا کہنا تھاکہ میرے وزیراعظم عمران خان ہیں، مجھے کسی اور سے ہدایات لینے کی ضرورت نہیںہے۔ اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ تو پھر آپ استعفی کیوں نہیں دے دیتے ؟ اس پر ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھاکہ میں استعفی کیوں دوں؟