سیالکوٹ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرخ نوید نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق حکومت پنجاب نے فوڈ سکیورٹی ، شہریوں کو ملاوٹ سے پاک ، حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں، امدادی قیمت کے تعین ،روڈ انفراسٹرکچر میں بہتری، کسانوں کو بہترین مراعات اور جدید مشینری کی سبسڈی پر فراہمی سے گندم کی پیداوار اور انہیں محفوظ رکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے جس سے آبادی کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ فوڈ ڈے کے حوالے سے منعقدہ آگاہی واک کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس سے قبل انوار کلب آڈیٹوریم میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے اے ڈی سی جی میثم عباس، ڈی ایف سی روحیل احمد بٹ، سی ای او ایجوکیشن مقبول شاکر،مرزا عبدالشکور ، ڈاکٹر خدیجہ اعوان نے خطاب کیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرخ نوید نے کہا کہ حکومت پنجاب نے گندم کو بہتر طریقے سے سٹور کرنے کیلئے جدید سٹوریج سائلوز قائم کئے ہیں، کھیت سے منڈی اور وہاں سے باورچی خانے تک گندم اور آٹے کی دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے، آٹے کی قیمت کنٹرول رکھنے کیلئے سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے ، لاہور میں بین الااقوامی معیار کی فوڈ ٹیسٹنگ لیب قائم کی گئی ہے جبکہ خوراک کے اجزا آٹا ، نمک ، گھی میں وٹامنز اور منرلز کی متناسب مقدار یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اس سے قبل سمینار سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی میثم عباس نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کے تدارک کیلئے لاہور کے بعد سیالکوٹ سمیت تمام بڑے شہروں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے ، اس اقدام کا مقصد شہریوں کو ملاوٹ سے پاک، بہترین خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ بچوں، خواتین سمیت معاشرے کے ہرفرد کو اسکے بدن کی ضرورت کے مطابق غذائیت کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی ۔ غذائی ماہر ڈاکٹر خدیجہ اعوان نے کہا کہ بچے کو ماں کے پیٹ سے ہی بہتر خوراک کی فراہمی سے صحت مند نئی نسل جنم لے سکتی ہے، بچے کی غذائی ضروریات کے ساتھ ماں کی بہتر خوراک کا انتظام بھی اتنا ہی لازم ہے، بچے کی زندگی میں پہلے چالیس دن، دو سال اور زندگی کے پہلے ایک ہزار دن نہایت اہم ہوتے ہیں، اس عرصہ کے دوران دی گئی خوراک اسکے وزن اور قد میں اضافہ کیلئے نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے اور بیماریوں سے بچاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دودھ، گوشت، پھلوں، سبزیوں، انڈوں کو اپنی خوراک کا لازمی حصہ بنانا چاہیے۔ عبدالشکور مرزا نے کہا کہ صحت مند نئی نسل کیلئے خواتین اور بچیوں کو معیاری اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی نہایت اہم ہے، حکومت اور انتظامیہ ملاوٹ مافیا پر قابو پانے کیلئے اقدامات کو تیز کرے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر روحیل بٹ نے خوراک کے عالمی دن کی اہمیت بیان کی اور صوبے میں فوڈ سکیورٹی اور شہریوں کو متوازن خوراک کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
Related Posts

خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف سابق آمر پرویز مشرف کی اپیل کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی
- Rizwan Malik
- February 23, 2020
- 0
اسلام آباد :خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف سابق آمر پرویز مشرف کی اپیل کی سماعت آج چوبیس فروری بروز پیر کو سپریم کورٹ میں […]

دن اہم ہیں عمران خان ٹرمپ سے ملنے جارہے ہیں، دونوں کا مزاج ایک جیسا ہے، اللہ خیر کرے۔شیخ رشید 90
- Rizwan Malik
- July 13, 2019
- 0
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر نواز شریف کی سزا سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ معطل ہو جائے تو […]

زرعی سائنس و ٹیکنالوجی تعاون نے سی پیک میں نئی توانائی پھونک دی
- Rizwan Malik
- November 23, 2025
- 0
چھونگ چھنگ(شِنہوا)سفید لیب کوٹ اور دستانے پہنے وجاہت حسین ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی کی ایک تجربہ گاہ میں اپنے تجربے پر پوری توجہ کے ساتھ کام […]
