قرض پروگرام میں جون 2023 ء تک توسیع کی درخواست ،مزید دو ارب ڈالر ملنے کا بھی امکان

واشنگٹن :آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ غیرفنڈ شدہ سبسڈیز واپس لینے کیلئے فوری اقدامات پر اتفاق کیا گیا کیوں کہ اس کی وجہ سے ساتویں اقتصادی جائزہ مذاکرات میں سست روی پیدا ہوئی۔
آئی ایم ایف کی جانب سے بتایا گیا کہ عالمی مالیاتی ادارہ مئی میں اپنا ایک مشن پاکستان بھیجے گا اور پاکستان کے ساتھ ساتویں اقتصادی جائزے کی تکمیل کیلئے پالیسیوں پردوبارہ بات چیت شروع کی جائے گی۔
یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان نے پروگرام میں جون 2023 تک توسیع کی درخواست کی ہے، پاکستانی حکام نے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیعزم کا اظہار کیا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ حکام کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کے اہداف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں۔


