
اسلام آباد:محبانِ پاکستان کونسل کے کنوینئر تنویر اعوان کے بارہ سالہ صاحبزادے احمد رشید نور نے مسلسل دوسری مرتبہ اعتکاف کی سعادت کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ وہ قرآنِ پاک حفظ کر رہے ہیں اور اب پندرہواں پارہ ہے ۔ گذشتہ سال نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہونیوالے قرآت کے مقابلوں میں احمد رشید نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ دوست احباب نے احمد رشید نور کے والدین کو ان باسعادت لمحات پر مبارکباد دی ہے۔


