میر ی ماں باجوہ اور باپ گل ہے،شہباز گل نے پاکستان واپس آنے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل نے کہا ہے کہ وہ پاکستان واپس آرہے ہیں۔ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ جانتے بوجھتے کہ یہ لوگ ایک بعد دوسرا کیس بنائیں گے، میں آج واپس پاکستان آ رہا ہوں
شہباز گل کا کہنا تھا کہ ایک کیس میں ضمانت لیں گے تو دوسرا تیار ہو گا، لیکن پاکستان آنے کی وجہ صرف ایک ہے اور وہ یہ کہ میری ماں باجوہ اور باپ گِل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر گھرانے کی طرح ہمارے گھر میں بھی پہلی چیز وفاداری سکھائی جاتی ہے، میں خان کے ساتھ مشکل وقت میں پوری وفاداری نبھاں گا۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ اس امپورٹڈ حکومت کے خلاف خان کے ساتھ وفاداری کا مطلب پاکستان کے ساتھ وفاداری ہے۔