
مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ
مت سوچیں کہ انسانیت سے محبت وقت کا ضیاع ہے
دنیا میں جو بھی مسائل ہیں انھیں بہانے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ویٹی کن میں کرسمس سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ دوسروں کی مدد کرنے سے پہلے دوسروں سے احترام نہ چاہیں، ہمسائے سے اچھے برتاؤ کے لیے اس کے اچھے ہونے کا انتظار نہ کریں۔مرکزی تقریب سے خطاب میں پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ مت سوچیں کہ انسانیت سے محبت وقت کا ضیاع ہے، ہمت باندھیں، اعتماد مت کھوئیں اور امید کا دامن مت چھوڑیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کے لیےتحفہ بنیں، یہ عمل زندگی کو مقصد دیتا ہے۔


