
میانوالی عبدالقیوم خان نیازی
میانوالی میں مسیحی برادری کی جانب سے سانحہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی میانوالی چرچ سے شروع ہوئی اور میانوالی پریس کلب میں اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکا نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاجی نعرے درج تھے ریلی کے اختتام پر پادری خلیل نے خطاب کرتے ہوئے سانحہ کی مذمت کی اور کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ ہیں پاکستان مسلم لیگ کے رہنما محمد ایوب قریشی صدر ڈسٹرکٹ بار اعجار گوہر صدر میانوالی پریس کلب محمد یوسف چغتائی صحافی محمد طاہر ساقی اور کلرک یونین کے عہدیدار محمد دین شاہ اور دیگر نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی اور مسیحی برادری کو ہم آہنگی کی یقین دہانی کرائی۔



