عمران نیازی کے ملک دشمن بیانات نے ان کے سازشی چہرے کو بے نقاب کردیا

پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویثرن کے نائب صدر و امیدوار پی پی 11 نعیم کیانی ضلعی انفارمیشن سیکرٹری محمد شاہد اور میاں ہارون قریشی کی بلاول بھٹو سیکرٹریٹ سکیم تھری میں پی پی 11 کے پارٹی کارکنان کے وفد سے ملاقات اور گفتگو


راولپنڈی : عمران نیازی کے ملک دشمن بیانات نے ان کے سازشی چہرے کو بے نقاب کردیا ہے۔ قوم عمران نیازی کی فتنہ فساد کی سیاست کے پیچھے اصل عزائم کو جان چکی ہے اپنے چار سالہ اقتدار میں ملک و قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے والے کو عوام کبھی معاف نہیں کرے گی ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویثرن کے نائب صدر و امیدوار پی پی 11 نعیم کیانی ضلعی انفارمیشن سیکرٹری محمد شاہد میاں ہارون قریشی نے بلاول بھٹو سیکرٹریٹ سکیم تھری میں پی پی 11 کے پارٹی کارکنوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
انھوں نے کہا عمران نیازی ٹولے نے 2018 کے الیکشن میں قوم سے کیا گیا کوئی ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا ایک کروڑ نوکریوں پچاس لاکھ گھروں کا عوام کو جھانسا دیا گیا مہنگائی کا سونامی برپا کرکے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ چھینا گیا آج عمران نیازی غیر ملکی آقاوں کے اشارے پر نئے نعرے کے ساتھ ایک دفعہ پھر قوم کو ورغلانے کے چکر میں ہے جسے عوام کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی انھوں نے کہا پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک و قوم کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے۔