ان کی نااہلی ناقص پالیسیوں اور اپنے ساتھیوں کو نوازنے کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے
راولپنڈی :پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویثرن کے نائب صدر و امیدوار پی پی 11 نعیم کیانی ضلعی انفارمیشن سیکرٹری محمد شاہد میاں ہارون قریشی ملک تنویر میاں رشید نے پارٹی سیکرٹریٹ میں پی پی 11 کے پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی جھوٹوں کے آئی جی اور مہنگائی و سونامی کے ماسٹر مائنڈ ہیں عمران نیازی نے منظم سازش کے تحت سٹیٹ بنک اور قوم کے مستقبل کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا قومی پیداوار بڑھانے اور پاکستانی روپے کو مضبوط کرنے کے بجائے قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا۔ پارٹی راہنماں نے کہا کہ عمران نیازی کے سیاسی غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ان کی نااہلی ناقص پالیسیوں اور اپنے ساتھیوں کو نوازنے کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قومی مسائل کے حل کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی ۔



