راولپنڈی : پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے انفارمیشن سیکرٹری محمد شاہد کینٹ راہنما میاں ہارون قریشی ملک تنویر میاں رشید یاد میر خان راو شفیق نے پارٹی آفس سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عمران نیازی نے پریڈ گرائونڈ جلسے میں کے پی کے حکومت کی سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کرنے کے باوجود جلسہ گاہ بھرنے میں ناکام رہے اپنے چار سالہ دور حکومت میں سٹیٹ بنک سمیت پوری قوم کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے اور توشہ خانہ کی گھڑیاں اونے پونے داموں بیچنے والوں نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ تک چھین لیا تھا عمران نیازی کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے محمد شاہد نے کہا کہ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت نے مجبوران سخت فیصلے کئے اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ملک میں موجودہ مہنگائی کا جلد خاتمہ کریں گے غریب عوام کو ریلیف دلائیں گے انھوں نے کہا کہ عمران نیازی کی سیاست بند گلی میں داخل ہوچکی ضلع راولپنڈی میں پی پی سات سمیت پنجاب بھر میں ضمنی الیکشن پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ امیدوار بھاری اکثریت سے جیتیں گے ۔
Related Posts

ٹکٹس کی فروخت میں مبینہ بے ضابطگیاں ایف آئی اے کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر پر چھاپا
- Rizwan Malik
- April 30, 2024
- 0
ایف آئی اے والے ماہ وش عمر کو ساتھ لے گئے،چھاپے کے وقت چئیرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی لاہور میں موجود تھے اسلام آباد:پاکستان […]

سامعہ امید سے ہیں کرکٹر حسن علی کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع
- Rizwan Malik
- November 29, 2020
- 0
اسلام آباد: کرکٹر حسن علی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔گزشتہ برس اگست میں بھارتی لڑکی سامعہ آرزو سے شادی کے بندھن میں […]

ایک ماہ کے دوران پی آئی اے کے تیسرے طیارے میں فنی خرابی
- Rizwan Malik
- October 16, 2024
- 0
کراچی:ایک ماہ کے دوران پی آئی اے کے تیسرے طیارے میں فنی خرابی پید ہوئی ہے جس کی وجہ سے طیارے کو کراچی میں ایمرجنسی […]
