چیف جسٹس نے لاہور کے سرکاری اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو نوٹسز جاری کر دیے

چیف جسٹس آف پاکستان نےلاہور کےسرکاری اسپتالوں کی حالت زار کا ازخود نوٹس لے لیا
لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو نوٹسز جاری
چیف جسٹس اسپتالوں کی حالت زار سے متعلق ازخود نوٹس کیس پر ہفتہ کو بھی عدالت لگائیں گے
لاہور کے19سرکاری اسپتالوں کے ایم ایس کو ہفتے کو لاہور رجسٹری میں طلب
حکام اسپتالوں میں دستیاب سہولیات ادویات کی فراہمی سے متعلق بھی رپورٹ پیش کریں،ترجمان سپریم کورٹ
زندگی بچانے والی اور مفت ادویات کی فراہمی سے متعلق رپورٹس طلب
مریضوں کیلئے اسپتال میں میسرنہ ہونے والی ادویات سے متعلق بھی رپورٹ طلب
عوام زندگی بچانے والی ادویات اور ایمرجنسی آلات غیرفعال ہونے کا رونا رو رہے ہیں، ترجمان سپریم کورٹ