
اسلام آباد:پاکستان کے مایہ ناز ٹک ٹاکر جوڑے کے گھر ان کی غیر موجودگی میں ڈکیتی کی واردات ہو گئی ہے۔جوڑنے ڈکیتی کے بعد پولیس کی گھر میں آمد اور دیگر واقعات کی ویڈیو بھی شئیر کر دی ۔
ٹک ٹاکر جوڑے چوہدری ذوالقرنین اور کنول آفتاب کے گھر بڑی ڈکیتی ہوئی اور ڈاکو زیور اور نقدی سمیت گھر کا یو پی ایس تک ساتھ لے گئے۔
اپنی نئی ویڈیو میں حال ہی میں چوہدری ذوالقرنین نے اپنے وی لاگ میں گھر کی حالت دکھائی جس میں پولیس ان کے گھر کا جائزہ لے رہی تھی، ٹک ٹاکر جوڑے نے بتایا کہ وہ دونوں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دو دن سے خیرپور گئے ہوئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ جب گھر لوٹے تو دیکھا سارا نظام درہم برہم ہے اور چیزیں بکھری ہوئی ہیں، ذوالقرنین کے مطابق ڈاکو کنول کا سارا زیور لے گئے۔
ویڈیو میں ٹک ٹاکر نے بتایا کہ ڈاکو مہنگے پرفیومز سمیت کئی دیگر قیمتی اشیا بھی لے گئے۔
ذوالقرنین نے بتایا کہ گھر لوٹنے پر جب ہم نے گلی کے چوکیدار سے پوچھا تو اس نے کہا رات کو ایسا کچھ نہیں ہوا میں یہیں تھا، دن میں ہوا ہوگا، دن والے چوکیدار سے پوچھیں۔انہوں نے کہا جب میں نے دن والے چوکیدار سے پوچھا تو اس نے بھی یہ ہی جواب دیا تاہم پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے اور اب پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے اپنی نئے ویڈیو میں پولیس کی گھر میں آمد اور گھر کے ٹوٹے ہوئے تالے اور دیگر بکھرا ہو ا سامان بھی دکھایا ۔



