لاہور…نورالعارفین
مانگا مںڈی میں ظالم شوہر نے بیوی کو زہر دے کر قتل کر دیا.
مانگا منڈی کے علاقے میں شوہر نے بھابھی کے ساتھ مل کر بیوی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا۔ پولیس نے مقتولہ عائشہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی میں پسند کی شادی کرنے والی 20 سالہ عائشہ نامی لڑکی کو ظالم شوہر نے بھابھی کے ساتھ مل کر زہر دے کر موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ جاں بحق خاتون عائشہ کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ 5 ماہ کا بچہ ماں کی ممتا سے محروم ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کرکے عائشہ کی لاس پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اقبال اپنی بھابھی کے ساتھ فرار ہوگیا۔



