سویل اور ائر لفٹ کے بعد اوبر سروس بھی بند

اوبر نے اسلام آباد کراچی سمیت 5 بڑے شہروں میں سروس بند کردی صرف لاہور میں ایپ کے ذریعے بکنگ جاری ہے


کراچی:پاکستان کی معروف زمانہ آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے اپنی سروس بند کر دی ہے۔ اوبر نے کراچی، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں اپنی سروس بند کردی، صرف لاہور کیلئے شہریوں کیلئے بکنگ جاری رہے گی۔
معروف آن لائن رائیڈ سروس اوبر نے بدھ کو کراچی سمیت ملک کے 5 بڑے شہروں میں اپنی سروس بند کردی۔رپورٹ کے مطابق اوبر صرف لاہور میں سروس فراہم کررہا ہے جبکہ کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں بکنگ بند کردی گئی ہے۔
اوبر پر بکنگ کیلئے جانے کی صورت پر ایپ پر صارفین کو اپنی دوسری آن لائن سروس کریم کے ذریعے رائیڈ بک کرنے کی تجویز دی جارہی ہے۔
سروسز بند کرنے کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے ڈرائیور حضرات کیلئے ایک پیغام بھی جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں سروسز بند ہوجانے سے متعلق بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اوبر نے 2019 میں کریم کو 4 ارب روپے سے زائد میں خریدا تھا۔
پاکستان میں سفر کی آن لائن سہولیات فراہم کرنے والی معروف کمپنیوں میں اوبر، کریم، بائیکیا، ان ڈرائیور شامل ہیں جبکہ سویل اور ایئر لفٹ اپنی سروسز پہلے ہی بند کرچکی ہیں۔