
اسلام آباد:فوج کا اپنی آئینی حدود و قیود میں رہ کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ خوش آئند ہے ۔تاہم ڈی جی آئی ایس پی آر اور آئی ایس آئی نیوز کانفرنس منقسم ریاست کی عکاس تھی۔ جس میں بیرونی خطرات سے زیادہ اندرونی خطرات کو اجاگر کرنا تشویشناک تھا ۔ نیوز کانفرنس میں ذہنی دبا اور غم و غصہ حاوی نظر آیا ۔ملکی حالات سیاسی اور ریاستی اداروں کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے نقطے پر یک قالب دو جان ہونے کا تقاضہ کر رہے ہیں ۔چیئرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار نے ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی کی نیوز کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فوج کی وضاحتی نیوز کانفرنس سے زیادہ آئینی حد بندی اور ریڈ لائن کراس نہ کرنے کے عملی اقدامات اہم ہیں۔تمام اسٹیک ہولڈرز کو باہمی گفت شنید اور مشاورت سے قومی سوچ کا شیرازہ بکھرنے سے بچانا ہوگا ۔بصورت دیگر بیرونی سازشوں سے ملک کو بچانا مشکل ہو جائے گا ۔



