اہل علاقہ اور سیکٹرز کے الاٹیز سب کو اس اچانک آباد کاری کے پیچھے ملوث خفیہ ہاتھ کی تلاش

اسلام آباد:فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے سیکٹر G14/1 میں خانہ بدوشوں کا ایک نیا شہر آباد ہوگیاہے۔ سیکٹرG14/1 میں قبضہ کے حصول میں مشکلات کا شکار ہائوسنگ اتھارٹی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ اس نئی صورت حال نے الاٹیوں کی مایوسیوں میں بھی مزیداضافہ کر دیا ہے جو پچھلے کئی سالوں سے پلاٹوں کے قبضہ کے حصول کے لئے اتھارٹی کے دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے سیکٹر G14/1 میںجمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات سیکٹر کے عین درمیان میں برساتی نالے کے پاس خانہ بدوشوں کی ایک خیمہ بستی آباد ہو گئی ہے۔ علاوہ مکین جمعہ کی صبح سو کر اٹھے تو اپنے درمیان اس نئی خیمہ بستی کو دیکھ کر ششدر رہ گئے جو نہ جانے کہاں سے راتوں رات آکر آباد ہو گئے تھے۔
راتوں رات اس خیمہ بستی کے آباد ہو جانے سے سیکٹر G14/1جہاں ہائوسنگ اتھارٹی کو قبضہ کے حصول میں پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے اس کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور الاٹی جو برسوں سے پلاٹوں کے قبضہ کے حصول میں آس لگائے بیٹھے ہیں ان کی مایوسیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
مقامی لوگ بھی اس خیمہ بستی کو دیکھ کر حیران ہیں کہ نہ جانے یہ لوگ راتوں رات کہاں سے آکر آباد ہو گئے ہیں اور اس حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ ان کو یہاں آباد ہونے کی اجازت کس نے دی اور اس کے پیچھے کن قوتو کا ہاتھ ہے ۔


