اسلام آباد ہائیکورٹ نے عامر مغل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد: پی ٹی آئی امیدوار عامر مسعود مغل چئیرمین یونین کونسل 85 کے کاغذات نامزدگی اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحال کر دئیے مخالف ن لیگی امیدوار نے اپیلٹ کورٹ میں عامر مغل کے کاغذات نامزدگی چیلنج کئیے تھے اعتراض سکینڈر پے تھا کے اس نے بطور سکینڈر ایک اور امیدوار کے بھی دستخط کر دئیے اعتراض کی بنیاد پے اپیلٹ کورٹ نے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے تھے۔
عامر مسعود مغل نے اپنے وکیل بابر اعوان قاضی عادل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلے میں آر او کو پاپند کیا کہ وہ نئی فیس کے ساتھ کاغذات نامزدگی لیں اور ٹکٹ کا نشان الاٹ کریں۔