چھپ کر گیس ہیٹر چلانے کا شاخسانہ مری کے ہوٹل سے 3 دوستوں کی لاشیں برآمد

شک پڑھنے پر دروازہ توڑ کر تین دوستوں کی لاشیں پڑھی تھیں جبکہ چوتھا نیم بے ہوش تھا


مری:راولپنڈی کی تحصیل مری کے ایک ہوٹل میں چھپ کر گیس ہیٹر جلانے کی وجہ سے تین دوستوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ چوتھے دوست کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔
‘دروازہ تھوڑا گیا تو چار دوستوں میں سے تین کی موت موقع پر واقع ہو چکی تھی، جبکہ ایک نیم بہوش تھا۔’
مری ایکسپریس وے ڈنہ میں واقع ایک نجی ہوٹل کے کمرے میں تین افراد کی لاش پائی گئی جبکہ ایک نیم بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔
چاروں دوست سیر کی غرض سے گزشتہ رات مری پہنچے تھے اور انہوں نے نجی ہوٹل میں کمرہ لیا اور سو گئے۔جب صبح ہوٹل کے ویٹر نے ان کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کوئی جواب نہ ملنے پر ہوٹل مالکان نے پولیس سے رابطہ کیا۔جب 1122 اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور دروازہ تھوڑا گیا تو چار دوستوں میں سے تین کی موقع پر موت واقع ہو چکی تھی، جبکہ ایک نیم بہوش تھا، جسے فرسٹ ایڈ دی گئی۔
بے ہوش ہونے والے دوست نے بتایا کہ رات کے وقت انہوں نے چھپ کر گیس ہیٹر چلایا جو وہ اپنے ساتھ لائے تھے اور یہی موت کی وجہ بنی۔
جاں بحق ہونے والوں میں راولپنڈی کا 30 سالہ رہائشی فیصل الیاس، مری کا 28 سالہ رہائشی محمد اویس،اور راولپنڈی کا 29 سالہ فاروق شامل ہیں، جبکہ زندہ بچ جانے والے شخص کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔
پولیس اور دیگر تحقیاتی ٹیمیں مزید تفتیش کر رہی ہیں۔